بہت سے لوگ کسی خطرےکی علامت کے بغیر گم ہو جاتے ہیں۔ جانے پہچانےگرد و نواح ان کیلئے اچانک اجنبی بن سکتے ہیں۔ وہ چکرا جاتےہیں اور اپنےگھر جانےکا راستہ ڈھونڈنےکے قابل نہیں ہوتے۔
گم ہوجانا صرف پر یشان کن ہی نہیں ہوتا؛ بلکہ یہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ ڈیمینشیا میں مبتلا افراد میں سے آدھے جو 24 گھنٹوں کیلئے گم ہو جاتے ہیں انہیں شدید چوٹیں لگتی ہیں یا وہ وفات پا جاتے ہیں۔
س لئے یہ بہت ضروری ہےکہ اگر ہمیں کوئی ایسا فرد ملے جو گم شدہ یا گھبرایا ہوا لگتاہو تو اسے مدد کی پیشکش کریں
وہ شخص ہوسکتا ہے:
• موسم کے مطابق لباس نہ پہنا ہو
• بالکل ساکت کھڑا ہو، کافی دیر سے ادھر ادھر دیکھ رہا ہو
• تیز رفتار سے چلنا (Pacing)
• گھبرایا ہوا یا چکرایا ہوا نظر آنا
• تھوڑے سے وقت کے اندر اندر ایک ہی سوال یا بیان کو بار بار دہرانا
• آہستگی اور نرمی سے بات کر یں
• بلند آواز غصےکا تاثر پیدا کرتی ہے؛ اپنی طرف سے فرض نہ کر یں کہ اس شخص کو اونچا سنائی دیتا ہے
• چھوٹے اور سادہ الفاظ استعمال کر یں
• "ہاں” اور "ناں” والے سوالات پوچھیں
• ایک وقت میں ایک سوال پوچھیں، جواب کیلئے ز یادہ وقت دیں۔ اگر ضروری ہو، تو وہی سوال دہرائیں اور بالکل وہی الفاظ استعمال کر یں۔
• ممکن ہےکہ ڈیمینشیا میں مبتلا لوگ ایک وقت میں سوال کا صرف ایک حصہ سمجھ سکتے ہوں
• فرد کے ساتھ اس کے سامنے آکر بات کر یں
• اپنا تعارف کرائیں اور وضاحت کر یں کہ آپ اس فرد کے پاس کیوں آئے ہیں
• پرسکون ماحول کو برقرار رکھیں
• آہستہ آہستہ چلیں، دوسروں کے ساتھ آنکھوں کا رابطہ برقرار رکھیں۔
• تکرار سے پرہیز کر یں
• تصحیح کرنے یا “حقائق کی تصدیق” کرنے سے پرہیز کریں
• فرد کو حفاظت سےواپس گھر پہنچنے میں مدد کیلئے پولیس کو (911) پرکال کر یں
• پولیس کے پہنچنے تک فردکے ساتھ انتظارکر یں
• ®MedicAlert® Safely Home نیلے کڑے کیلئے دیکھیں
• کڑے کے پیچھے اہم معلومات پڑھیں
• ®MedicAlert کی 24/7 ایمرجینسی ہاٹ لائن پر کال کریں، تاکہ ®MedicAlert کا آپر یٹر فوری طور پر دیکھ بھال فراہم کرنے والے افراد یا خاندان سے رابطہ کر سکے اور اس فرد کو باحفاظت گھر تک لانے کیلئے ضروری معلومات فراہم کر سکے۔
ڈیمنشیا )dementia( میں مبتال پانچ میں سے تین افراد بعض موقع پر الپتہ ہوجاتے ہیں، ایسا اکثر بغیر کسی پیشگی اطالع کے ہوتا ہے۔ آزادی اور حفاظت کے درمیان توازن نازک سا ہے۔ الپتہ ہوجانا ایک پریشان کن امر ہے اور یہ خطرناک ترین صورتحال اختیار کر سکتا ہے، لہذا ایسا کچھ بھی ہونے سے پہلے حفاظتی منصوبہ تشکیل دے لینا ڈیمنشیا )dementia( میں مبتال گمشدہ فرد کی تالش میں صرف ہونے والے وقت اور کسی ممکنہ نقصان کو کم کرسکتا ہے۔ |
مز ید سیکھیں |